
یہودیت میں خدا کا تصور
خدا ایک واحد رب، معبود یا پروردگار کے لیے استعمال ہوا ہے انگریزی میں اس کو حرفِ کبیر سے شروع کر کے خدا لکھا جاتا ہے اور یہ واحد، یکتا اور ناقابلِ شریک قادرِ مطلق کا تصور توحیدیت پر قائم مذاہب میں پایا جاتا ہے جن کو مشترکہ طور پر ابراہیمی ادیان کہتے ہیں؛ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کثرت پرستی میں بھی بعض اوقات متعدد خداؤں میں سب سے عظیم یا ایک بڑے خدا کے لیے اس کا استعمال دیکھنے میں آتا ہے عبرانیوں میں خدا کے بارے مؠں مختلف عقائد ہیں کچھ روایتی یہودیوں کے مطابق خدا ایک ہے۔ اور اسی نے تمام موجودات کو پیدا کیا۔ اس طرح کچھ کا ماننا ہے ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کا خدا ہی اسرائیلیوں کے قومی خداؤں میں سے ہے۔ کہ اس نے انہیں موسٰی کا قانون دیا جیسا کہ تورات میں بیان کیا گیا ہے۔ اور انہیں فرعون سے نجات دلائی۔ کچھ جدید سوچ کے حامل یہودیوں کا کہنا ہے کہ خدا ایک طاقت یا اس کی مثل ہے۔